غداری کیس، پرویز مشرف کی علامتی گرفتاری کیلئے پراسیکیوٹر کی درخواست مسترد
جمعہ 17 جنوری 2014 12:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) خصوصی عدالت نے غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو علامتی حراست میں لینے سے متعلق پراسیکیوٹر اکرم شیخ کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے کی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف بار بار طلب کئے جانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ عدالت 3 بار اپنے حکم میں لکھ چکی ہےکہ اگر سابق صدر پیش نہ ہوئے تو پھر ان کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی مناسب حکم جاری کیا جائے گا۔
اکرم شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز مشرف کی علامتی گرفتاری سے متعلق حکم جاری کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جاسکیں۔(جاری ہے)
اس موقع پر جسٹس فیصل عرب نے اکرم شیخ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کو بتایا گیا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل ہے وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے۔ ان کی گرفتاری سے متعلق اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا جب تک میڈیکل بورڈ کی حتمی جائزہ رپورٹ نہیں آجاتی، کسی کو خوش کرنے کےلئے فیصلہ نہیں دے سکتے۔
بعد ازاں خصوصی عدالت نے غداری کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے دلائل دیتےہوئے کہا کہ سابق صدر نے مسلح افواج کے سربراہان، کورکمانڈرز اور اہم شخصیات سے مشاورت کے بعد ایمرجنسی نافذ کی۔ انور منصور نے عدالت میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا پرویز مشرف کو لکھا جانے والا خط پڑھ کر سنایا، ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے وزیر اعظم کے خط میں دی گئی تجویز پر اہم شخصیات سے مشاورت کی، نوٹی فکیشن میں ان تمام افراد کا ذکر ہے جو مشاورت میں شامل تھے۔ انور منصور نے کہا کہ کارروائی صرف ایک شخص کے خلاف کی جارہی ہے، جب کہ ایمرجنسی کا فیصلہ اجتماعی تھا۔ ایمرجنسی نافذ کرنے کے حکم نامےمیں لکھا ہے کہ عدلیہ کے کچھ جج ایگزیکٹو کو کمزور کررہے تھے جب کہ حکومت نے یہ معاملہ اسی عدلیہ کے ججوں کو سپرد کردیا جن پر ایگزیکٹیو کو کمزور کرنے کا الزام تھا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف ایک شخص سے تعصب رکھتے ہیں جب کہ غداری کیس سے متعلق مشاورت بھی اس چیف جسٹس سے کی گئی جو سابق صدر سے تعصب رکھتا ہے۔ خصوصی عدالت کی تشکیل کا اختیار وفاقی حکومت کو تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.