یقین ہے افغانستان میں غیر ملکی افواج پر فتح حاصل کرلینگے ، طالبان

جمعہ 17 جنوری 2014 13:27

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) افغانستان میں طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان کو یقین ہے کہ وہ افغانستان میں غیر ملکی افواج پر فتح حاصل کر لیں گے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں طالبان ہر جگہ نظر آتے ہیں جبکہ غیر ملکی افواج کے اہلکار اپنے اڈوں سے باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں۔

(جاری ہے)

طالبان کے ترجمان نے صدارتی انتخابات کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابی امیدواروں کے ساتھ ان کے کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے مطابق ملک میں ہر طرف طالبان موجود ہیں اور تاریخی اعتبار سے افغانستان نے ہمیشہ قابض طاقتوں کو شکست دی ہے انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ انھیں شکست ہو گی۔ملک کے دور دراز علاقوں میں ہر جگہ طالبان موجود ہیں اور وہاں نقل و حرکت کرتے ہیں اور دیہات کا کنٹرول ان کے پاس ہیں۔غیر ملکی افواج بہت خوفزدہ ہیں اور اپنے اڈوں تک محدود ہیں۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ طالبان کا کسی بھی صدارتی امیدوار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :