بھارت کے مقبول سیاست دان لالو پرساد یادو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاوٴنٹ بنالیا

جمعہ 17 جنوری 2014 13:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) بھارت کے مقبول سیاست دان لالو پرساد یادو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاوٴنٹ بنالیامیڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ ملک کے نوجوانوں کے ساتھ براہِ راست کمیونیکیشن چاہتے ہیں اسی لیے انہوں نے ٹوئٹر پر اکاوٴنٹ کھولا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ملک کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے اور ملک میں فرقہ پرست طاقتیں انہیں ملک کی اصل صورتِ حال سے واقف کرانے کے بجائے انہیں گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

اس سوال پر کہ ٹوئٹر پر تو انگریزی میں لکھا جاتا ہے تو بھارت کا عام آدمی اسے کیسے پڑھ سکے گا تو لالو پرساد کا کہنا تھا کہ آج کی نسل انٹرنیٹ اور فون پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بہت سرگرم ہے اور وہ انگریزی سمجھتی ہے۔لالو پرساد یادو کا کہنا تھا کہ انہیں مخاطب کرنے یا ان سے رابطہ رکھنے کیلئے اس سے بہتر ذریعہ نہیں ہو سکتا۔انھوں نے کہا کہ ٹوئٹر پر وہ ان طاقتوں کو جواب دینا چاہتے ہیں جو نوجوانوں کو گمراہ کر کے فرقہ پرستی کی جانب لیجانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :