فرانس کے صدر کے ساتھ مبینہ معاشقہ ، ژولی گائییے کاکلوزر پر ہرجانے کا دعویٰ

جمعہ 17 جنوری 2014 13:28

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء)فرانس کے صدر فرانسو اولاند کے ساتھ مبینہ معاشقے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ادکارہ ژولی گائییے نے تصاویر شائع کر نے والے جریدے پر ہرجانے کا دعویٰ کر نے کااعلان کر دیا ۔جریدے کلوزر نے بتایا کہ گائییے نے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے۔فرانسو اولاند نے بھی پہلے جریدے پر ہرجانے کا دھمکی دی تھی تاہم بعد میں انہوں نے ایسا نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد صدر فرانسو اولاند کی اہلیہ اس قدر بیمار پڑیں کہ انہیں ہسپتال جانا پڑا۔41 سالہ ژولی گائییے نے ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے 50 ہزار یورو اور قانونی چارہ جوئی پر اٹھنے والے خرچ کی مد میں چار ہزار یورو ہرجانے کا دعویٰ کیا اگر ژولی گائییے یہ مقدمہ جیت جاتی ہیں تو کلورز کو اپنے سر ورق پر قانونی فیصلہ شائع کرنا ہوگا۔اس سے پہلے فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے تسلیم کیا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں مشکلات سے گزر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ذاتی معاملات سے ذاتی طور پر ہی نمٹا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ فروری میں امریکہ کے دورے سے پہلے یہ واضح کر دیں گے کہ ان کی موجودہ ساتھی ویلیری ٹرائرویلر فرانس کی خاتون اول ہیں یا نہیں۔