بھارت میں بھوکے شیر نے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،ایک عورت بھی شامل

جمعہ 17 جنوری 2014 13:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) بھارت میں بھوکے شیر نے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔لکھنوٴ کے قریب واقع جنگلات کے افسر نے بتایا کہ تمام افراد گزشتہ سات روز کے دوران جنگل میں شیر کے ہاتھوں مارے گئے ۔ مارے جانے والے افراد میں ایک عورت بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

فارسٹ افسرنے بتایاکہ آدم خور شیر کی تلاش دن رات جاری ہے اور اس حوالے سے محکمہ جنگلات نے شیر کے شکار کیلئے تین شکاریوں کی خدمات حاصل کر لی ہیں ، ساتھ ہی لوگوں کو جنگل کی طرف تنہا جانے سے روک دیا گیا ۔

دوسری جانب وائلڈ لائف کے لیے کام کرنے والی رکن پارلیمنٹ مانیکا گاندھی نے اتر پردیش حکومت سے شیر کو گولی نہ مارنے کی اپیل کردی ۔ محکمہ جنگلات کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ شیر نے بھوک کی وجہ سے لوگوں پر حملہ کیا تھا اس لیے شیر کے ملنے کی صورت اسے خوراک دینے کیساتھ قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :