سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود کابورڑ کے معاملات کے حل کیلئے وزیراعظم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ
جمعہ 17 جنوری 2014 13:31
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کرکٹ بورڑ کے معاملات کے حل کیلئے پیٹرن انچیف وزیراعظم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ سابق کرکٹر عامر سہیل اور مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بورڈ کے معاملات عدالتوں میں ہونے سے کرکٹ کو ناقابل تلاقی نقصان پہنچ رہا ہے۔
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحالی کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق چیئرمین خالد محمودنے کہاکہ یہ معاملہ یہیں نہیں رکے گا،فیصلے کے خلاف اپیل ہوگی لہٰذا پیٹرن انچیف وزیر اعظم نواز شریف تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے بورڈ کے معاملات حل کریں۔
سابق کپتان عامر سہیل نے ذکاء اشرف کی بحالی کو درست فیصلہ قرار دیا جبکہ سابق کرکٹر مشتاق احمد کے مطابق بورڈ کے معاملات خراب ہونے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ کرکٹرز کی رائے میں کرکٹ بورڈ کو سیاست سے پاک ادارہ بنا کر ہی اچھے نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.