پورابھروسہ ہے نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کریں گے، وزیراعظم نوازشریف
جمعہ 17 جنوری 2014 14:21
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج کا نوجوان توانا اور صلاحیتوں سے مالا مال ہے پورا بھروسہ ہے کہ وہ ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کریں گے۔گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی لاہور کے سالانہ کانووکیشن میں گراں قدر قومی خدمات کے باعث ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیئے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مجھے نوجوانوں کی قابلیت اور ان کی ایمانداری پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کی بہتری کے لئے خدمات سرانجام دے کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری آنے والی نسل ماضی کے مقابلے میں زیادہ توانا اور قابل ہے اور ہمارا آج گزرے ہوئے کل سے زیادہ بہتر اور روشن ہے۔(جاری ہے)
نواز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں نوجوانوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہا لیکن یوتھ بزنس لون اسکیم کے ذریعے سے نوجوان اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نوجوان گریجویٹ ہے تو اسے کسی اور کے پاس کام کرنے کے بجائے یوتھ لون اسکیم سے قرض لے کر اپنا کام شروع کرنا چاہیئے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جی سی یو سے بہت سی پرانی یادیں وابستہ ہیں، زمانہ طالب علمی میں جی سی یو کی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی ہوا کرتا تھا، دل چاہتا ہے کہ ایک بار پھر وہی پرانے دن لوٹ آئیں اور میں جی سی یو کا حصہ بن جاؤں لیکن جانتا ہوں میری اس خواہش کے ساتھ کاش کا لفظ لگا ہے جو ہماری بے بسی کا مذاق اڑاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.