پشاور پولیس نے چارسدہ روڈ پر بم دھماکے کا نشانہ بننے والے تبلیغی مرکز کی سیکورٹی سنبھال لی

جمعہ 17 جنوری 2014 14:32

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پشاور پولیس نے چارسدہ روڈ پر بم دھماکے کا نشانہ بننے والے تبلیغی مرکز کی سیکورٹی سنبھال لی ہے، مرکزی دروازے پر واک تھرو گیٹ لگا دیا گیا گزشتہ روزدھماکے کے بعد نمازیوں نے صفیں ایک مرتبہ پھر ترتیب دیں اور نماز مغرب ادا کی عشاء کی نماز میں بھی بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے، اے آئی جی شفقت محمود کے مطابق تبلیغی مرکز میں تلاشی کے دوران مزید دو بم ملے، پانچ پانچ کلو کے دونوں بم گھی کے ڈبوں میں نصب تھے،جنھیں روبوٹ کے ذریعے باہر نکالا اور ناکارہ بنایا گیااس دوران پشاور بھر میں ریڈ الرٹ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تبلیغی مرکز کو خالی کروا کے علاقے کو سیل کردیا گیا تاہم تبلیغی مرکز کو مکمل تلاشی کے بعد کھولا دیا گیا جمعہ کو پشاور پولیس نے چارسدہ روڈ پر بم دھماکے کا نشانہ بننے والے تبلیغی مرکز کی سیکورٹی سنبھال لی۔

متعلقہ عنوان :