موجودہ حکومت طالبان سے مذاکرات کی حامی ہے ،طریقہ کار میں فرق ہے ، جے یو آئی (ف)

جمعہ 17 جنوری 2014 14:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ترجمان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت طالبان سے مذاکرات کی حامی ہے ،طریقہ کار میں فرق ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت طالبان سے مذاکرات کی حامی ہے تاہم اس کے لئے طریقہ کار کافرق ہے کہ کونسا طریقہ اختیار کیاجائے۔

(جاری ہے)

ہماری جماعت نے اے پی سی میں حکومت کو مینڈیٹ دیاتھا کہ وہ جس طرح سے اور جس کے ذریعے بھی چاہے مذاکرات کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری رائے میں جرگہ سسٹم ہی نہایت موثر طریقہ ہے طالبان سے مذاکرات کرنے کے لئے کیونکہ وہ اس قبائلی جرگے کی بات کو رد نہیں کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :