ٹی ڈی اے پی نے ہانگ کانگ میں تجارتی میلے کیلئے خواہش مند تجارتی اداروں سے درخواستیں طلب کرلیں

جمعہ 17 جنوری 2014 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والے چار روزہ عالمی تجارتی میلے ”ہانگ کانگ گفٹس اینڈ پرفیوم فیئر) میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے 20 جنوری 2014ء تک درخواستیں طلب کرلیں عالمی تجارتی میلے میں کھلونے، کھیلوں کا سامان، پیپرز اینڈ سٹیشنری، ڈیکوریشن، فیشن، زیورات اور عام تحفہ کی اشیاء تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے مصنوعات کی نمائش سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

نمائش میں شرکت کے حوالے سے دیگر تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں