رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 3.11فیصد اضافہ
جمعہ 17 جنوری 2014 14:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں 3.11فیصداور غذائی اجناس کی شعبہ کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں2.63فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
(جاری ہے)
پاکستان ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ایک ارب61کروڑ50 لاکھ 11ہزار ڈالر مالیت کی غذائی اجناس برآمد کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ایک ارب57کروڑ 36 لاکھ 12 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال غذائی اجناس کے شعبہ میں سب سے زیادہ اضافہ دالوں کی برآمدات میں ریکارڈ کیا گیا جو186.60فیصد ہے جبکہ تیل دار اور پھلی دار اجناس کی برآمدات میں 101.66فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پھلوں کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں 39.60فیصد اضافہ ہوا جبکہ مصالحہ جات، چینی اورگندم کی برآمدات گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کم رہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.