ایک ہفتہ میں زرمبادلہ ذخائر میں 26 کروڑ 76 لاکھ ڈالر اضافہ

جمعہ 17 جنوری 2014 14:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 76لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر تین ارب 46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت آٹھ ارب 31 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل ایجنسیز کے ذریعے تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر اور یو ایس ایڈ کی جانب سے تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالر موصول ہوئے، بیرونی قرضوں کی مد میں تین کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ادا کئے گئے،اس کے ساتھ ہی آئی ایم ایف کو دو کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر ادائیگی بھی کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 22 کروڑ ڈالر اضافے سے تین ارب چھیالیس کروڑ ڈالر پر آگئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر چار کروڑ چون لاکھ ڈالر بڑھ کر چار ارب چوراسی کروڑ ڈالرہوگئے۔

متعلقہ عنوان :