فلسطینی حکومت کا مصری حکام کے بیانات پر اظہارتشویش
جمعہ 17 جنوری 2014 14:53
غزہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) فلسطینی حکومت نے مصری حکام کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں قاہرہ نے غزہ کی پٹی اور علاقے میں حماس کیخلاف فوجی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ حکومتی عہدیداروں نے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی حکام، مصری انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ قاہرہ کو ایسے بیانات پر فلسطینی حکومت کا احتجاج سے بھی آگاہ کیا ہے ۔
یاد رہے متعدد مصری حکام نے حالیہ چند دنوں میں ایسے بیانات دیئے کہ جن میں غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی کارروائی کا اشارہ دیا گیا تھا۔ مصری حکام نے غزہ کی حکمران جماعت حماس کو دھمکایا تھا کہ علاقے کا کنڑول فلسطینی انتظامیہ اور \'فتح\' کے حوالے کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔(جاری ہے)
غزہ میں وزارت خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر غازی حمد نے ایک بیان میں کہا کہ ہم مصر کی جانب سے دیئے جانے والے ایسے بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے بیانات معمول سے ہٹ کر ہیں، ان سے علاقے کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں سرگرم کوئی بھی گروہ مصر کے خلاف عداوت نہیں رکھتا، تمام سیاسی جماعتیں مصر سے تعلقات کے بارے میں متحد موقف رکھتی ہیں۔ "حماس، ایک مزاحمتی تحریک ہے اور اس کا ہدف صرف اسرائیل ہے۔ ہم نے کبھی بھی مصر میں کسی پرتشدد کارروائی کی حمایت نہیں کی اور نہ ہی اس میں کسی طور شرکت کو درست جانا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.