پونچھ سیکٹر، پاک، بھارت فوجی حکام ملاقات آج ہورہی ہے

جمعہ 17 جنوری 2014 14:56

پونچھ سیکٹر، پاک، بھارت فوجی حکام ملاقات آج ہورہی ہے

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاک، بھارت اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان ملاقات آج پونچھ سیکٹر میں ہورہی ہے، بات چیت میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کو موثر بنانے کے اقدامات پر غور کیا جائے گابھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے بریگیڈ کمانڈرز کے درمیان یہ ملاقات پونچھ کے چھکندا باغ علاقے میں ہوگی جس کا فیصلہ گزشتہ ماہ پاک، بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میں کیا گیا تھا، ملاقات کے دوران لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو موثر بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :