سینیٹ اجلاس، خواجہ سعد رفیق اور نیئر حسین بخاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا

جمعہ 17 جنوری 2014 15:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سینیٹ میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، حکومت کا ایوان کو قواعد کے منافی چلانے کا الزام، اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کا وزیر ریلوے پر مقدمہ میں اثر انداز ہونے کیلئے فون کا الزام جواب میں سعد رفیق نے اعتزاز احسن کو چوروں کا وکیل قرار دیدیا۔

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کھڑے ہوئے اور تقریر شروع کر دی جس پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر رولز کے خلاف ہے، لیڈر آف اپوزیشن وقفہ سوالات کے دوران تقریر نہیں کرسکتے، آپ انہیں بولنے کا کس لئے موقع دے رہے ہیں ، ہمیں رولز پڑھ کر سنائیں جس کے مطابق یہ ایوان چلایا جارہا ہے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں اپوزیشن لیڈر ہیں میں نے اپنے اختیارات کے تحت فلور دیا۔

(جاری ہے)

اس دوران سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے پر وزارت حاوی ہوگئی ہے اور ایک مقدمے کے دوران اثر انداز ہونے کیلئے انہوں نے مجھے بھی فون کیا تھا جس پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر کہا کہ فون کیا تھا کیونکہ آپ چوروں کے وکیل تھے۔

متعلقہ عنوان :