وسیلہ حق تربیتی پروگرام ، پیپلزپارٹی روکے گئے وظائف اور معاوضے جاری کرنے کی حکومتی یقین دہانی حاصل کرنے میں کامیاب
جمعہ 17 جنوری 2014 15:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء ) پاکستان پیپلزپارٹی وسیلہ حق پروگرام کے تربیتی مراکز میں تربیت دینے والوں کے روکے گئے معاوضوں اور تربیت حاصل کرنے والوں کو وظائف کے اجراء کی حکومت سے یقین دہانی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سینیٹر سعیدہ اقبال کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایوان کو آگاہ کیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا اجراء پیپلزپارٹی کی سابق حکومت میں کیا گیا تھا جس کے تحت وسیلہ تعلیم ، وسیلہ روزگار ، اور وسیلہ صحت کا بھی اجراء کیا تھا ۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت انتہائی غریب مستحقین کو ایک ہزار روپے ماہوارامداد دی جاتی تھی جس کو موجود مسلم لیگ ن کی حکومت نے بڑھا کر بارہ سو روپے کر دیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے مختص رقم کو بڑھا کر 70ارب روپے کر دیا تھا۔(جاری ہے)
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وسیلہ روزگار کے تربیتی پروگرام کے حوالے سے شکایات پر فیصل آباد کے تربیتی مراکز کی انسپکشن کی گئی جس کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے جون 2013ء سے اب تک وسیلہ حق کے تحت تربیت لینے والوں 236 ملین روپے اور تربیت دینے والوں کے 479 ملین روپے واجب الادا ہیں جن کو بورڈ نے تحقیقات کا عمل مکمل ہونے تک روکا ہوا ہے ۔
وسیلہ حق پروگرام کے حوالے سے شکایات کے بعد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تربیت دینے والوں کا معاوضہ اور تربیت لینے والوں کے وظیفہ روکا ہوا ہے تحقیقاتی عمل مکمل ہونے کے بعد اس پروگرام کو جاری رکھا جائیگا اور اس میں شفافیت لانے کیلئے وسیلہ حق پروگرام کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا ۔پیپلزپارٹی کی سینیٹر سعیدہ اقبال نے کہا کہ حکومت مستقبل میں وسیلہ حق پروگرام کے حوالے سے جو بھی لائحہ عمل بنائے وہ الگ مسئلہ ہے مگر ماضی میں جو تربیت ہو چکی ہے اس کا معاوضہ ادا نہ کرکے لوگوں کے چولہے نہ ٹھنڈے کئے جائیں جس پر وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت وسیلہ حق پروگرام کے ماضی میں تربیت دینے والوں کے معاوضوں کی ادائیگی کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.