تبلیغی مرکز پر دھماکے کی ذمہ داری طالبان نے ذمہ داری قبول نہیں کی ، حکومت دیگر قوتوں پر بھی نظر رکھے،سعید الحسن مندوخیل

جمعہ 17 جنوری 2014 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سینیٹ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید الحسن مندوخیل نے کہا کہ تبلیغی مرکز پر دھماکے کی طالبان نے ذمہ داری قبول نہیں کی ، حکومت دیگر قوتوں پر بھی نظر رکھے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سعید خان مندوخیل نے کہا کہ جب پہلے دھماکے ہوتے تھے تو طالبان ان کی ذمہ داری قبول کرتے تھے پشاور میں تبلیغی مرکز پر جو حملہ ہوا ہے طالبان نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی حکومت توجہ دے کہ یہ کون لوگ ہیں جو دھماکے کررہے ہیں ہمارے ہمسایہ ممالک بھی ہیں ان پر بھی نظر رکھی جائے۔

متعلقہ عنوان :