Live Updates

چئیرمین سینٹ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو سینٹ میں تنقید سے بچالیا

جمعہ 17 جنوری 2014 15:43

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء ) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو سینٹ میں تنقید سے بچالیا ، جس پارٹی یا شخصیت کا دفاع کرنے والا ایوان میں موجود نہ ہو اس پر تنقید غیر پارلیمانی قراردینے کی رولنگ دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام (ف) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہیمن داس نے سینٹ اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور خیبر پختونخواہ حکومت کی متاثرین سے ہمدردی کے گریزاں رہنے پر تنقید کرتے ہوئے بزدل قرار دیا جس پر چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے انہیں پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید سے روکتے ہوئے رولنگ دی کہ جس شخصیت یا پارٹی کا دفاع کرنے والا ایوان میں موجود نہ ہو اس پر تنقید غیر پارلیمانی ہے جس کی روایت سینٹ میں نہیں ۔

چیئرمین سینٹ کی رولنگ پر سینیٹر ہیمن داس نے مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ ان کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ پی ٹی آئی کو سینٹ میں لا کر بیٹھا سکیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات