حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لے ، تحریک انصاف ممکنہ اضافے کو مسترد کرتی ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا
جمعہ 17 جنوری 2014 15:53
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لے ، تحریک انصاف بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو مسترد کرتی ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر یکم فروری کو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی ڈرون حملے سے کم نہیں ہے ، حکمرانوں کی ظالمانہ پالیسیوں سے عوام سخت تنگ آ چکے ہیں ۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دوبھرکردیا ہے ، آئے روز قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ، حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور غریب عوام کو ریلیف دیں ورنہ حکمرانوں کو عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ تحریک انصاف اس ظالمانہ اضافے کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.