پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی تیز رفتار ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ‘ پارلیمانی سیکرٹری ویمن ڈیلپمنٹ

جمعہ 17 جنوری 2014 15:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی تیز رفتار ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور سکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کی بہتری کے لئے انقلابی اقدامات رہی ہے مسلم لیگ ن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے عنقریب پاکستان دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کر لے گا، مسلم لیگ ن کی قیادت پاکستان کو مسائل سے نکالنے میں مخلص ہے۔

متعلقہ عنوان :