عمران خان خیبر پختونخوا میں اپنے بجلی چور وزرا کو تحفظ دے رہے ہیں، عابد شیرعلی
جمعہ 17 جنوری 2014 16:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخو میں اپنے بجلی چور اور نالائق وزراء کو تحفظ دے رہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ صوبائی تعصب سے باہر نکل آئیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے علاقے پیسکو ملازمین کے لئے نوگو ایریا بن گئے ہیں، جب ملازمین بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کرنے جاتے ہیں تو ان پر گولیاں برسائی جاتی ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد یرغمال بنالیا جاتا ہے اور بعد میں ہم پیسے دے کر ملازمین کو بازیاب کراتے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر خیبر پختونخوا میں بجلی چوری کا یہی حال رہا تو پھر چاہے کچھ بھی کرلیا جائے بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کسی کو پاکستان کے عوام کا حق نہیں مارنے دوں گا اور ہر صورت عوام کے حقوق کا تحفظ کروں گا، بجلی مفت میں نہیں آتی اگر رقوم کی ادائیگی نہیں کی گئی تو بجلی کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔اس موقع پر عابد شیر علی نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے اراکین کے علاقوں میں بجلی چوری کے شواہد اور کنڈوں کی تصاویر بھی میڈیا کے سامنے پیش کیں۔ عابد شیر علی کا کہنا تھاکہ میں کسی پر الزام تراشی نہیں کررہا بلکہ خیبر پختونخوا کے لوگوں کے حقوق کی بات کررہا ہوں۔
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر هذال بن حمود العتيبي اور ریکٹر ڈاکٹر ثمینہ ملک کی ملاقات
-
ہم ایک ایسا معاشرہ بنائیں گے جس کا خواب قائد نے دیکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف
-
جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
-
پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا شیرافضل مروت کو انتباہ
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.