پولیس کارروائی ،کورنگی سے ملزم گرفتار ، مغویہ بازیاب

جمعہ 17 جنوری 2014 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم فرحت عباس کے خلاف حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت نے منظور کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ گلشن اقبال کے تفتیشی آفیسر کی جانب سے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اکبر سعید فاروقی قتل کیس میں ملزم فرحت عباس کے خلاف حتمی چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

حتمی چالان کے مطابق 24گواہوں نے ملزم فرحت عباس کو مولانا اکبر سعید فاروقی پر فائرنگ کرتے دیکھا ۔گواہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ملزم کو پہچان سکتے ہیں کہ فرحت عباس نے سفید کلر کی گاڑی میں بیٹھے مولانا اکبر سعید فاروقی پر فائرنگ کی ۔عدالت نے چالان کی منظوری کے بعد سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :