کراچی، نیہا قتل کیس ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کا دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے دی

جمعہ 17 جنوری 2014 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نیہا قتل کیس میں ملزمان کے دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے دی ۔نیہا قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج خالدہ یاسین نے کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت تفتیشی آفیسر نے عدالت سے استدعا کی کہ تینوں ملزمان کے سیمپل لینے کے بعد تاحال واضح رپورٹ نہیں آئی ہے کہ ان میں سے کسی ملزم نے مقتولہ نیہا کو زیادتی کو نشانہ بنایا تھا لہذا دوبارہ تینوں ملزمان کے سیمپل لے کر تشخیص کرانے کی اجازت دی جائے ۔

عدالت نے تینوں ملزمان کے دوبارہ ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کے بعد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ ملزمان ریما ،حیات علی ، بلال،ذیشان اور الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ عزیز آباد کی حدود سے نیہا نامی ایک طالبہ کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لاش سی ویو کے قریب پھینک دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :