کراچی ،پشاور میں تبلیغی مرکز پرحملہ اور کراچی میں لاپتہ 4کارکنان کی عدم بازیابی کیخلاف اہلسنت والجماعت کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 17 جنوری 2014 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پشاور میں تبلیغی مرکز پر حملے میں 8نمازیوں کی شہادت اور کراچی میں کئی روز سے لاپتہ 4کارکنان شباب، وقار ، عامر اور ندیم کی عدم بازیابی کے خلاف اہل سنت والجماعت کراچی ڈویژن کے تحت مرکز اہل سنت صدیق اکبر ناگن چورنگی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت والجماعت کے رہنماء مولانا اللہ واسایا صدیقی، ڈاکٹرفیاض، علامہ رب نواز حنفی ،مولانا تاج حنفی، سنی علماء کونسل کے رہنمامولانا ابوسعود یوسف اور دیگر نے کہا کہ ملک میں اہل سنت کے خون کو بالکل سستا بنا دیا گیا ہے تبلیغی مراکز کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے تبلیغی جماعت سے ہر مسلم محبت کرتاہے ہر واقعے کا الزام طالبان پر لگا کر اصل ملزمان کو بچانے کی کوشش کی جاتی ہے بتایا جائے تبلیغی مرکز پر بم دھماکوں کا ذمہ دار کون ہے ان اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کو بے نقاب کیا جائے اہلسنت شہداء کے قاتل گرفتا ر کئے جائیں ایک طرف اہل سنت کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف اہل سنت کارکنان کو جعلی پولیس مقابلوں میں شہید کیا جارہا ہے دوسری طرف کارکنان کو گھروں سے اٹھا کر غائب کیا جارہا ہے یہ ایک سنگین جرم ہے ماورائے عدالت گرفتاریاں اور شہادتیں کسی صورت برداشت نہیں کر یں گے بلوچستان کے ساتھ کراچی میں بھی لاپتہ افراد کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی لاپتہ اہل سنت کارکنا ن ازخود کا نوٹس لیں آئین اور قانون پر یقین ہے آئینی اور قانونی جدجہد ہی جاری رکھیں گے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کی ہر سنجیدہ کوشش کی ہر ممکن حمایت کریں گے کراچی میں اہل سنت شہداء کے قاتل گرفتار نہیں ہو رہے ہیں جبکہ ہمارے نہتے اور بے گناہ کارکنان کو گرفتار کیا جارہاہے جو کہ اہل سنت شہداء کے زخموں پر نمک پاشی ہے یہ وقت زخموں پر مرہم رکھنے کاہے مزید زخم نہ لگائے جائیں 9ربیع الاول کو ٹنڈوالہیار میں خلیفہ ثانی سیدنا فاروق اعظم  کا پتلا جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرنمبر 10/2014 درج ہو چکی ہے لیکن صرف ایف آئی آر پر مطمئن نہیں ہو گے گستاخ افراد کو گرفتار کیا جائے عدم گرفتاری کی صورت میں پر احتجاجی دھرنا دیں گے جو ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گا ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ایف آئی آر میں ملزمان نامزد ہیں ہر صورت گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :