لاہور کا سکندر، شادی نہ کرنے پر نوجوان کی دھمکی، پولیس نے دھر لیا
جمعہ 17 جنوری 2014 18:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2014ء) لاہور کے علاقے شملہ پہاڑی کے قریب لڑکی سے شادی کی خواہش پوری نہ ہونے پر خودکشی کی دھمکی دینے والے نوجوان کو پولیس نے دھر لیا۔ شملہ پہاڑی کے قریب مسلح شخص نجی ایئر لائنز کے دفتر میں گھس گیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر پولیس کو دھمکی دی کہ مطالبات نہ مانے گئے تو وہ خودکشی کر لے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلح شخص کامران نے کہا کہ وہ ایک لڑکی کو پسند کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
کامران کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ تین سال سے اس لڑکی کے ساتھ رابطے میں ہے مگر اب لڑکی اس سے شادی کرنے سے انکار کر رہی ہے۔ ڈر کے مارے لڑکی نجی ایئر لائنز کے دفتر کے واش روم میں گھس گئی۔ کافی دیر تک یہ معاملہ چلتا رہا تاہم پولیس نے کامران کو دھر لیا۔(جاری ہے)
لاہور ڈرا مے کا ڈراپ سین تو کچھ ہی دیر میں ہو گیا لیکن اس نے اسلام آباد کے واقعے کی یاد تازہ کر دی جب مسلح شخص سکندر حیات نے جناح ایونیو کو پانچ گھنٹے تک بندوق کی نوک پر یرغمال بنائے رکھا تھا ۔
اسلام آباد کا ڈرامہ پچھلے سال 15 اگست کی شام چھے بجے کے قریب شروع ہوا تھا جب ایک سیاہ گاڑی میں سوار سکندر حیات نے بیوی اور دو بچوں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش کی۔ ناکے پر روکنے پر پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی اور گاڑی بھگا دی۔ پولیس نے تعاقب کر کے گاڑی کو روک لیا جس پر سکندر نے اپنی گاڑی جناح ایونیو پر کھڑی کر دی اسکا ڈرامہ ساڑھے پانچ گھنٹے تک چلا سکندر کبھی گاڑی میں بیٹھتا اور کبھی باہر آتا وہ دو خودکار ہتھیاروں سے وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ بھی کرتا رہا تھا ۔ اعلیٰ حکام نے اس کی بیوی کنول کے ذریعے مذاکرات کیے لیکن وہ ہتھیار پھینکنے سے انکار کرتا رہاتھا۔ ڈرامے کا ڈراپ سین رات گیارہ بجے اس وقت ہوا جب پیپلزپارٹی کے رہنما زمرد خان نے بچوں سے ملاقات کے بہانے قریب جا کر سکندر کو پکڑنے کی کوشش کی تھی تو اس پر سکندر نے گولی چلا دی لیکن قریب موجود کمانڈوز نے اسے گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا اور حراست میں لے لیا سکندر اب تک جیل میں ہے جبکہ اس کی بیوی کنول ضمانت پر رہا ہو چکی ہےمزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.