وزیر بلدیات سندھ نے حیدرآباد میں جاری ترقیاتی کاموں میں بے قاعدگیوں کی خبروں کا نوٹس لے لیا ،حیدرآباد میں صفائی ستھرائی اور بالخصوص سیوریج کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا،شرجیل انعام میمن
جمعہ 17 جنوری 2014 19:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد، لطیف آباد، قاسم آباد اور ٹنڈو جام میں بارشوں سے قبل تمام مین نالوں اور برساتی نالوں کی فوری طور پر صفائی اور ان پر قائم تجاوزات کے خاتمے، حیدرآباد شہر میں صفائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہر میں قائم کوڑے دانوں، سڑکوں، سڑکوں اور محلوں کی فوری طور پرصفائی کی مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ جاوید حنیف کو اس کی نگرانی کے احکامات دئیے ہیں۔
صوبائی وزیر نے حیدرآباد میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے اوران کاموں میں بے قاعدگیوں کی خبروں پر حیدرآباد ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کو ٹھرڈ پارٹی کنٹریکٹرز کے ذریعے اس کی کوالٹی کی انکوائیری کے بھی احکامات دئیے ہیں۔(جاری ہے)
جمعہ کو صوبائی وزیر شرجیل میمن کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر فشریز و لائیو اسٹاک جام خان شورو، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جاوید حنیف، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد محمد نواز، ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد قمر شیخ، میونسپل کمیشنر حیدرآباد محمد زاہد، حیدرآباد ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر محمد سجاد احمد، محمد مغل سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے حیدرآباد میں صفائی ستھرائی اور بالخصوص سیوریج کے مسائل پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں گذشتہ برس بھی بارشوں کے بعد برساتی پانی نے شہر میں تباہی مچادی تھی اور اس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد، لطیف آباداور قاسم آباد کے سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ترقیاتی اسکیموں میں بھاری فنڈز مختص کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک یہ اسکیمیں مکمل نہیں ہوئی ہیں اور ان پر جاری کاموں میں کوالٹی اور ان میں دیگر مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تھرڈ پارٹی کنٹریکٹر سے اس کی مکمل انکوائیری کرائی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے ایڈمنسٹریٹر حیدرآباد اور میونسپل کمشنر حیدرآباد کو ہدایات دی کہ بلدیات میں موجود تمام گھوسٹ ملازمین کو فوری طور پر فارغ کیا جائے اور جو ملازمین ڈیوٹیوں سے غیر حاضر ہیں ان کو شوکاز نوٹسز جاری کئے جائیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر شہر بھر میں قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے پولیس اور دیگر امن و امان کی بحالی کے اداروں اور تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کریں اور آئندہ 72 گھنٹوں کے اندر شہر میں نالوں، سڑکوں اور پارکس میں قائم تجاوزات کے خاتمے کے لئے مہم کا آغاز کیا جائے۔ انہوں نے حیدرآباد ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کو بھی ہدایت کی کہ وہ جاری ترقیاتی اسکیموں کو مقررہ وقت سے قبل پوری کرنے کے لئے اقدامات کریں اور کوالٹی پر کسی قسم کی مصلحت پسندی کا مظاہرہ نہ کریں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.