الجزائرحکومت نے پارلیمانی انتخابات کی نگرانی کے لیے 300جج تعینات کرنے کااعلان کردیا

جمعہ 17 جنوری 2014 20:12

الجیریا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء)الجزائر کی حکومت نے ملک میں شفاف انتخابات کے لیے تین سوجج تعینات کرنے کا اعلان کردیا،غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کے وزیرقانون الطیب الوح نے جاری ایک بیان میں کہاکہ حکومت سولہ فروری کو ہونیوالے انتخابات کا انعقاد صاف اورشفاف چاہتی ہے ،انہوں نے کہاکہ 16 اور 17 فروری کو ہونے والے انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدام کریگی اور ان انتخابات کی نگرانی الجزائر کے تین سو ججوں کے حوالے کردی گئی ہے ۔