اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال2014 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، بنیادی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،گزشتہ کچھ سالوں سے اقتصادی سرگرمیاں سست روی کا شکاررہی ہیں ،آئی ایم ایف کو کی جانی والی ادائیگیوں کی وجہ سے بھی زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑاہے،یاسین انور ، بجلی اور تیل کے نرخوں میں اضافے سے گزشتہ سال مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ،مالی سال کے آغاز سے ہی اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،ستمبر،نومبر میں ڈسکاؤنٹ ریٹ میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافہ ہوا،گورنر اسٹیٹ بینک
جمعہ 17 جنوری 2014 20:33
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال2014 کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔ بنیادی شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔یہ اعلان جمعہ گورنراسٹیٹ آف پاکستان نے جمعہ کو اسٹیٹ بینک ہیڈآفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر اسٹیٹ بنک یاسین انور نے زری پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں سے اقتصادی سرگرمیاں سست روی کا شکاررہی ہیں جبکہ آئی ایم ایف کو کی جانی والی ادائیگیوں کی وجہ سے بھی زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑاہے۔
بجلی اور تیل کے نرخوں میں اضافے سے گزشتہ سال مہنگائی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ مالی سال کے آغاز سے ہی اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔ گورنر اسٹیٹ بنک نے کہاکہ ستمبراور نومبر میں ڈسکاؤنٹ ریٹ میں اضافہ کیا گیا، جس سے کرنٹ اکاؤنٹ میں بھی اضافہ ہوا۔(جاری ہے)
اس وجہ سے شرح سود کو اگلے دو ماہ کے لئے دس فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔
انہوں نے کہاکہ زری پالیسی بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بچت امانتوں میں رکھے گئے اوسط بیلنس پر کم از کم شرح منافع کو شرح سود کوریڈور کے فلور سے منسلک کر دیا تھا۔ اس پالیسی اقدام سے یہ امر یقینی ہوگیا کہ امانتوں کی شرحیں پالیسی ریٹ میں تبدیلیوں پر زیادہ ردِعمل ظاہر کریں۔ گورنراسٹیٹ نے کہاکہ مالی سال2013-14کی پہلی ششماہی کی دونوں سہ ماہیوں کے دوران اسٹیٹ بینک سے مالیاتی قرض گیری کا سہ ماہی بہاؤ مثبت رہا ہے۔ یہ زری پالیسی کی اثر انگیزی کے لیے اچھا شگون نہیں ہے۔ اسٹیٹ بینک کو توقع ہے کہ مالی سال2013-14 کی دوسری ششماہی میں نئے آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے مطابق حکومت یہ قرض لینا کم کرے گی اور واجب الادا اسٹاک بتدریج گھٹائے گی۔انہوں نے کہاکہ مالیاتی کیفیت کو خطرہ ٹیکس محاصل میں ممکنہ کمی، شعبہ توانائی کے گردشی قرضوں کے پھر سر ابھارنے اور مقررہ بیرونی رقوم کی آمد میں تاخیر سے ہے۔ اس قسم کے انحرافات بینکاری نظام سے قرض کو بڑھانے، ملکی قرضے میں مزید اضافے اور بلند تر مہنگائی کی طرف لے جاسکتے ہیں۔اگرچہ متوقع بیرونی رقوم کی آمد سے متعلق غیریقینی کیفیت کے باعث توازن ادائیگی کی صورتِ حال کو بعض خطرات لاحق ہیں تاہم گرانی میں متوقع اضافہ اس سطح سے کسی قدر زیادہ ہے جتنا قبل ازیں توقع کی گئی تھی۔ چنانچہ مذکورہ بالا امور کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پالیسی ریٹ کو تبدیل نہ کرنے اور 10 فیصد پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.