قانون نافذکرنیوالے اداروں نے چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کرنیوالے بمبار کے موبائل کی مدد سے مزید 3افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 17 جنوری 2014 20:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) قانون نافذکرنے والے اداروں نے چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے بمبار کے موبائل کی مدد سے مزید 3 افراد کو حراست میں لے لیاہے تاہم حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوہدری اسلم پر خود کش حملے کی تحقیقات جاری ہے، تاہم تفتیش سست روی کا شکار ہے، دس روز گزر جانے کے باوجود بھی حملے میں استعمال ہونے والی پک اپ کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا، رجسٹریشن نمبر، انجن نمبر اور نہ ہی چیسیز نمبر، گاڑی کی ملکیت بھی معمہ بنی ہوئی ہے۔

دوسری جانب خود کش بمبار نعیم اللہ کے موبائل فون ریکارڈ کی مدد سے 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تفتیشی ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد کے موبائل فونز پر آنے والی کالز اور میسجز ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیاہے۔