داؤدی بورہا جماعت کے روحانی پیشوابرہان الدین انتقال کرگئے،انتقال سیفی محل میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا،عمر102سال تھی،سیکرٹری کا بیان…نوازشریف کا اظہارافسوس

جمعہ 17 جنوری 2014 20:33

اسلام آباد/ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء)بھارت کے شہر ممبئی میں داوٴدی بورہا جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر محمد برہان الدین 102 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق داوٴدی بورہا جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر برہان الدین کے ایگزیکٹو سیکریٹری نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا انتقال نیند میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ داؤدی بورہاجماعت کے روحانی پیشواڈاکٹربرہان الدین کا انتقال ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سیفی محل میں ہوا، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے محمد برہان الدین کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا اور ان کے خاندان والوں کے لیے صبر کی دعا کی۔ صدر ممنون حسین نے بھی بورہا جماعت کے روحانی پیشوا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ان کے خاندان اور پیروکاروں کے نام ایک پیغام میں صدر نے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کے خاندان اور پیروکاروں کے لیے صبر کی دعا کی۔