راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 17 جنوری 2014 20:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2014ء) ڈھوک سیداں کے علاقے میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ نصیر آباد کی حدود میں ڈھوک سیداں کے علاقے میں 2 افغان گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کے بعد جاں بحق ہونے والوں کے ورثا میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور لاشیں اٹھانے سے انکار کردیا تاہم پولیس حکام سے مذاکرات کے بعد لواحقین لاشیں اٹھانے پر رضا مند ہوگئے جس کے بعد لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کی بنا پر پیش آیا جس میں پہلے بھی 2 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے جبکہ لواحقین کا مؤقف ہے کہ پولیس کو فائرنگ کی بروقت اطلاع دی گئی لیکن وہ حسب روایت تاخیر سے پہنچی جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :