خیبرپختونخواسمبلی کے احاطے میں پولیس کاصحافی پروحشیانہ تشدد،صحافیوں کا پولیس کی خبروں اور صوبائی اسمبلی کے کوریج کے مکمل بائیکاٹ کااعلان

جمعہ 17 جنوری 2014 20:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس نے اسمبلی کے احاطے کے اندر خیبریونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صد ر محمد نعیم پر پولیس کی جانب سے و حشیانہ تشدداور ان کو شدید زخمی کرنے کے خلاف پولیس کی خبروں اور صوبائی اسمبلی کے کوریج کی مکمل بائیکاٹ کااعلان کیا ہے پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جر نلسٹس کا مشترکہ ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج ہفتے کو 2بجے پشاور پریس کلب اور خیبر یو نین آف جرنلسٹس کی مشترکہ جنرل باڈی کا اجلاس پریس کلب میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

جس میں آ ئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پشاور پریس کلب کے صدر ناصرحسین جنر ل سیکرٹری فدا عدیل اور خیبر یونین اف جرنلسٹس کے صدر نثار محمود ، جنرل سیکرٹری طارق افاق اوردیگر عہداروں نے سینئرصحافی محمد نعیم پر پولیس کے ظالمانہ تشدد کی پرُزور مزمت کر تے ہوے مطالبہ کیاہے۔ کہ زمہ دار پولیس اہلکار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔