تین زخمی بچے آئی سی یو میں ہیں زندگیوں کو بچانے کیلئے ڈاکٹرز کی جانب سے کوششیں جاری ہیں، نثارکھوڑو ،سینئروزیر نے نوابشاہ میں ڈمپر اور سکول وین میں ہونیوالے تصادم کے نتیجے میں زخمی سکول کے بچوں کی عیادت کی

جمعہ 17 جنوری 2014 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری ۔2014ء) سندھ کے سنیئر وزیر تعلیم نثاراحمد کھوڑو ، قاضی احمد لنک روڑ، نوابشاہ میں ڈمپر اور اسکول وین میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میںآ غا خان اسپتال کراچی میں داخل زخمی اسکول کے بچوں کی عیادت کی ۔جمعہ کو نثاراحمد کھوڑو نے آغا خان اسپتال میں آ ئی سی یو اور سی سی یو وارڈز میں جاکر زخمی بچوں کے علاج کے متعلق ڈاکٹرز سے بریفینگ لی اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین زخمی بچے آئی سی یو میں ہیں جن کی زندگیوں کو بچانے کیلئیے ڈاکٹرز کی جانب سے کوششیں جاری ہیں جبکہ دیگر زخمی بچوں کی طبیعت بہتر ہورہی ہیں اور زخمی بچوں کے علاج ومعالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی اور ان کے علاج کاخرچہ حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا اور ایسے حادثات کی روک تھام کے لیئے ھائی ویز پر اوور ٹیکنگ اور اوور اسپیڈنگ کو کنڑول کرنے کے لیئے ھائی ویز پیٹرولنگ کو سخت کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فوج پر فخر ہے تاہم پرویزمشرف وہ کمانڈو ہے جس نے دیگر کمانڈوز کو شرمندہ کردیا ہے اور اب ان کے خلاف غداری کیس کی کاروائی کا بال عدالت میں ہے۔پولیس افسران کی تقرریوں کے متعلق رینجرز کے خدشات کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ حکومت اپنے اختیار استعمال کرنے کا حق رکھتی ہے اور اگر کوئی اس میں مداخلت کرے گا تو وفاقی حکومت کے سامنے احتجاج بھی کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :