ایکسپریس نیوز پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ایڈیشنل آئی جی شاہ حیات

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہدحیات کاکہناہےکہ ایکسپریس نیوزپرحملہ کسی صورت نظراندازنہیں کیاجائےگا اور قاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔ایکسپریس نیوز پر حملے کے بعد آے آئی جی کراچی شاہد حیات کا کہنا تھا کہ ایکسپریس نیوز پر حملہ این بزدلانہ کارروائی ہے، قاتلوں کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ترجمان سندھ رینجرزنے بھی ایکسپریس نیوزپرحملےکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھاکہ قاتلوں کوجلد گرفتارکیاجائےگا، ایکسپریس نیوز کے اہلکاروں کےقتل پررینجرز ایکسپریس نیو ز کی انتظامیہ اور اسٹاف کے ساتھ ہے، ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں ایسےحملے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ واضح رہے کہ گرشتہ روز ناظم اباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایکسپریس نیوز کی ڈی ایس این جی وین پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایکپریس نیوز کے ٹیکنیشن وقاص عزیر، ڈرائیور خالد اور سیکیورٹی گارڈ اشرف کو شہید کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :