پارا چنار:درجہ حرارت منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:09

پارا چنار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء)ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ پارا چنار میں درجہ حرارت منفی 11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ گلگت بلتستان کے بیشترعلاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ بالائی پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان میں خشک سردی کی لہر برقرار ہے جس کی وجہ سے بچے اوربڑے گلے اور سینے کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ دوسری جانب سردی اور دھند نے پنجاب کے کئی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث روز مرہ معمولات شدید متاثر ہورہے ہیں۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے علاوہ گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے ، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا۔