Live Updates

ملک میں حالات جوبھی ہوں عمران خان پوائنٹ سکورنگ سے بازنہیں آتے ،وہ یادرکھیں حکومت اورعزت بھیک میں نہیں ملتی‘کامران مائیکل

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:16

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ عمران خان یادرکھیں حکومت،عزت اورسیاسی بصیرت بھیک میں نہیں ملتی، تعجب ہے وہ خیبرپختونخواہ میں انتہائی ناقص کارکردگی کے باوجود وفاق میں حکومت مانگ رہے ہیں، ملک میں حالات جوبھی ہوں عمران خان پوائنٹ سکورنگ سے بازنہیں آتے ،موصوف پچھلے پندرہ سال سے سیاست میں ہیں مگرآج بھی ان کی شخصیت میں سیاسی فہم وفراست اورسنجیدگی کافقدان ہے،کپتان نے حالیہ پریس کانفرنس میں ایک طرف طالبان کے ساتھ مذاکرات پرزوردیا جبکہ دوسری طرف وہ دھاندلی کاشورمچارہے ہیں، دھاندلی نہیں ہوئی مگرہم نے کئی بار عمران خان کوان کی تسلی کیلئے عدلیہ سے رجوع کرنے کامشورہ دیا ہے مگروہ عدالت جانے کی بجائے مسلسل سڑک پرفیصلے کرنے کے درپے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہاکہ وفاقی حکومت قیا م امن کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی خواہاں ہے ،اس سلسلہ میں جمہوری قوتوں کوضروراعتماد میں لیاجائے گا ۔چیئرمین نادراکااستعفیٰ کسی دباؤکانتیجہ نہیں ،خداجانے عمران خان کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک اورطارق ملک کاترجمان کس نے بنادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے ہوتے ہوئے کسی ادارے کے سربراہ پردباؤڈال کراستعفیٰ نہیں لیا جاسکتا۔

پاکستان میں معیشت اورجمہوریت کی مضبوطی کیلئے اصولی سیاست کوفروغ دیا جائے ،عمران خان حکومت پرمثبت تنقیدکریں مگرطعنہ بازی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کیخلاف مقدمات انتقامی نہیں انتظامی ہیں ،کسی ملزم کا عدالتی کاروائی کوسیاسی رنگ دینا درست نہیں۔انصاف کاکٹہرادیکھ کرآئین شکن کے ماتھے پرشکن آنافطری امرہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :