مولانا عثمان یارخان اور رفقاء کی شہادت افسوسناک ہے، حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے
ہفتہ 18 جنوری 2014 13:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء)کراچی میں مولانا عثمان یار خان اور ان کے رفقاء کی شہادت کا سانحہ افسوسناک ہے ،حکومت قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے ،علماء کرام اور مذہبی رہنماوٴں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے ،اگر علماء کرام کی پے درپے شہادتوں کا سلسلہ نہ رکا تو اس کے بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہماوٴں شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں مولانا عثمان یار خان اور ان کے رفقاء کی شہادت کا سانحہ افسوسناک ہے ، انہوں نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ علماء کرا م کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور علماء کرام کے قتل میں ملوث لوگوں کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزادیں ۔(جاری ہے)
وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ حکمران علماء وطلباء اور مساجد ومدارس کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ علماء کرام اور مذہبی رہنماوٴں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے ۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے رہنماوٴں نے خبردار کیا کہ اگر علماء کرام کی پے درپے شہادتوں کا سلسلہ نہ رکا تو اس کے بہت بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں ۔
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.