پراونشل کوآپریٹو بنک نے فصل خریف 1977ء سے فصل ربیع 2006-07ء کے نا دہندگان کیلئے 18 واں ریکوری پیکیج متعارف کردیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ پراونشل کوآپریٹو بنک نے فصل خریف1977ء سے فصل ربیع 2006-07ء کے نا دہندگان کیلئے 18 واں ریکوری پیکیج متعارف کرایا ہے۔ جس کے تحت1977ء سے1984-85ء تک کے تمام نا دہندگان اپنے ذمہ واجب الادا اصل رقم قانونی و دیگر اخراجات کے ساتھ یکمشت جمع کروا دیں تو ان سے سود کا تقاضا نہیں کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اسی طرح خریف 1985 ء سے ربیع 1994-95 ء تک شوگر کین فصل کے علاوہ جنہوں نے فکسڈ مارک اپ کے تحت قرضہ جات حاصل کئے تھے وہ اپنے ذمہ اصل بقایا جات بمعہ قانونی و دیگر اخراجات یکمشت جمع کروا دیں توانہیں بھی سارا سود معاف کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ فضل خریف 1995ء سے ربیع 2006-07ء کے نا دہندگان اپنے ذمہ اصل رقم بمعہ 20 فیصد مارک اپ قانونی و دیگر اخراجات یکمشت جمع کروا دیں تو انہیں باقی 80 فیصد مارک اپ معاف کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :