روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سوچی ونٹر اولمپک گیمز میں ایتھلیٹس سے کسی قسم کے امتیازی سلوک کے امکان کو مسترد کردیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:20

سوچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سوچی ونٹر اولمپک گیمز میں ایتھلیٹس سے کسی قسم کے امتیازی سلوک کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام ایتھلیٹس کو مساوی مواقع ملیں گے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاکہ سوچی ونٹر گیمز اولمپک چارٹر کے مطابق منعقد ہونگے اور کسی بھی ایتھلیٹس سے امتیازی سلوک نہیں کیا جائیگا۔

کرملن میں غیر ملکی سفیروں سے اسناد سفارت کی وصولی کے موقع پر صدر پیوٹن نے یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

قوانین کا مقصد ایتھیلیٹ سے غیرمساوی سلوک نہیں اور سوچی ونٹر گیمز میں اوآئی سی چارٹر پر مکمل عمل کیا جائیگا۔ انسانی حقوق سے متعلق روس کے امیج میں بہتری کیلئے صدر پیوٹن نے احتجاجی مظاہروں کیلئے پر پابندی پر نرمی کا اعلان کیا ہے۔صدر پیوٹن نے کہاکہ اولمپک گیمز دنیابھر کے ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ سوچی گیمز بھی ہم دوستی،ایک دوسرے پر بھروسے اور شراکت داری کے فروغ کے لئے بہترین ثابت ہونگے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی امتیازی سلوک کے بارے میں خدشات میں کمی آئے گی۔

متعلقہ عنوان :