روحانی پیشوا ڈاکٹر محمد برہان الدین کی جسد خاکی کے آخری دیدار کے دو ران بھگدڑ مچ گئی، 18افراد ہلاک

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:23

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) بھارتی شہر ممبئی میں روحانی پیشوا ڈاکٹر محمد برہان الدین کی جسد خاکی کے آخری دیدار کیلئے امڈ پڑنے والی بھیڑ میں بھگدڑ کے دوران 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے پولیس کمشنر ستیہ پال سنگھ نے بھگدڑ کے نتیجے میں 18 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔بھیڑ پر کنٹرول کیلئے پولیس کمشنر کی جانب سے ریپڈ ایکشن فورسز کو بلایا گیا سیدنا برہان الدین کو تین گھنٹے تک جاری رہنے والی آخری رسومات کے بعد بھنڈی بازار میں داوٴدی بوہرا برادری کی درگاہ میں دفن کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :