بھارتی وزر اعظم من موہن سنگھ اور کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کا ڈاکٹر محمد برہان الدین کی وفات پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے داوٴدی بوہرا جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر محمد برہان الدین کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان دوستی کا ان کا پیغام تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے اہمیت رکھتا تھا بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے روحانی پیشوا محمد برہان الدین کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے اور اس برادری کے لوگوں سے صبر کی تلقین کی ہے۔

(جاری ہے)

منموہن سنگھ نے کہا کہ انسان دوستی کا ان کا پیغام تمام مذاہب کے لوگوں کیلئے اہمیت رکھتا تھا۔سونیا گاندھی نے کہا کہ وہ کسی مخصوص مسلک کے رہنما نہیں تھے بلکہ تمام مسالک کے لوگ ان سے محبت کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :