ہماری منزل آزادی ہے ،لاکھوں شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، شبیر احمد شاہ

ہفتہ 18 جنوری 2014 13:25

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہماری منزل آزادی ہے لاکھوں شہداء کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، کسی سیاسی طالع آزما کو شہداء کی قبروں پر سیاسی محل تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دینگے، حریت رہنماء تحریک جدوجہد آزادی کشمیر کو مل کر پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفیع آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حریت کا نفرنس کے سرکردہ قائدین نعیم احمد خان ،محمد یوسف نقاش ،شبیر احمد ڈار،محمد اقبال میر اورمحمد یاسین عطائی بھی موجود تھے۔ شبیر احمد شاہ نے کہا آزادی ہماری منزل ہے، ہم اس وقت تک اپنی سیاسی جد وجہد جاری رکھیں گے جب تک غلامی سے آزاد ہو کر شہیدوں کے مشن کی تکمیل نہیں ہوجاتی ۔

(جاری ہے)

1947ء سے لیکر آ ج تک جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہیدوں نے اپنی جوانیاں بھارت کے ہا تھوں سلب شدہ حق خودارادیت کی باز یابی کیلئے نچھاور کی ہیں، ہم کسی سیاسی طا لع آ زما کو عظیم شہیدوں کی قبر وں پر اپنا سیاسی محل تعمیر کر نے کی اجازت نہیں دینگے ۔ حریت کا نفرنس جموں و کشمیرکو حریت پسندوں کا سیاسی پلیٹ فارم قرار دیتے ہو ئے شبیرشاہ نے تمام آ زادی پسند رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ حریت کا نفرنس میں شامل ہو کر جدوجہد آ زادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچا نے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ 26 سال کے دوران کا لے قوانین کا نفاذ کر کے کشمیر یوں کی تحریک آ زادی کو اپنی فوجی طاقت اور قید وبند کی صعوبتوں سے دبا نے کا جو تجربہ کیا وہ اس میں نا کام رہی اب وہ سیاست کا سہارا لیکر کشمیر میں جاری بھارت مخالف سیاسی جد وجہد کر کچلنا چا ہتی ہے۔ شبیر شاہ نے کہا کہ کشمیر یوں کو یہ بات سمجھنی چا ہئے کہ بھارت نواز سیاسی پارٹیاں لو گوں سے بجلی ،پا نی اور ملازمتوں کی فراہمی کیلئے ووٹ ما نگتی ہیں اور کامیابی کے بعد دنیا سے کہتی ہیں کہ کشمیریوں نے بھارتی حکمرانی کو تسلیم کر کے اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔

انہوں نے تیسری حریت کانفرنس کے قیام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حریت کانفرنس جموں وکشمیر کی صورت میں اس مزاحمتی پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔میرواعظ کی سربراہی والی حریت کانفرنس کو حریت پسندوں کے کھاتے میں نہ شمار کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے کہا اصل حریت کانفرنس ہم ہیں،حریت راجباغ سے تمام حریت پسندوں کو نکالا گیا ہے اور وہ اب حریت پسندی کا دعوی نہیں کرسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :