کراچی میں ایف بی ایریا بلاک 15کے ایک گھر میں آتشزدگی، 4افراد جاں بحق

ہفتہ 18 جنوری 2014 14:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ایک گھرمیں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دستگیرمیں واقع ایک گھرمیں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر2 فائرٹینڈرکی مدد سے قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے سے گھر میں موجودافرادعاصم، اس کی اہلیہ ارم اور 2 بچے شارق اورقرة العین جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

متعلقہ عنوان :