کراچی میں نومولود بچے سمیت دو افراد کی لاشیں بر آمد ، پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 14:01

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں نومولود بچے سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا۔ مختلف علاقوں سے 92 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطاب قلیاری کلاکوٹ سے ایک شخص کی چھ روز پرانی لاش ملی بلدیہ ٹاوٴن میں کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے۔ رنچھوڑ لائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو شہری زخمی ہوگئے۔

گزری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا۔

(جاری ہے)

رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے بھتہ خور اور گینگ وار کارندوں سمیت 27 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ادھر ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 65 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔دوسری جانب نارتھ کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اطہر خان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ادھر گزری میں مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے ڈاکو مارنے کا دعویٰ کیا رنچھوڑ لائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :