دُنیا کا بارہواں شخص ہیپا ٹائٹس اور جگر کے دیگر امراض کا شکار ہے ،پاکستان میں سوا کروڑ افراد متاثر ہو چکے ہیں‘ عالمی ادارہ صحت

ہفتہ 18 جنوری 2014 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دُنیا بھر میں 50 کروڑ افراد ہیپاٹائٹس اور جگر کے دیگر امراض میں مبتلا ہیں جبکہ ہر سال 15 لاکھ افراد اس موذی مرض سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ قومی آبادی کا 6فیصد حصہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہے۔ دُنیا کا بارہواں شخص اس موذی مرض کا شکار ہے جبکہ پاکستان میں سوا کروڑ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

اسی حوالے سے ماہرین طب نبوی حکیم ظہور حسن، حکیم محمد افضل میو، حکیم اظہر حسین نے بتایا کہ طب اسلامی (طب نبوی ﷺ) کرشماتی اور قدرتی طریقہ علاج ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ہیپاٹائٹس اے، بی اور سی کے مریضوں کا علاج خالص شہد، انجیر، کھجور، زیتون اور دیگر قرآنی و نبویﷺ ادویات و غذاؤں کے ساتھ کیا جاتا ہے جو کہ 100فیصد آزمودہ اور یقینی ہے۔ اِن ادویات سے صرف چار ہفتوں میں یقینی طور پر ایل ای ٹی کلیئر اور تین ماہ میں پی سی آر کلیئر کرائی جا تی ہے۔

اس کے تحت سینکڑوں مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہیپاٹائٹس کے مریض خالص شہد، انجیر، زیتوں اور کھجور کا استعمال کرکے صحت مندانہ زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔ طب نبوی ﷺ طریقہ علاج کی ادویات سے صحت یا ب ہونے والے سینکڑوں مریضوں کی رپورٹس اور مکمل ریکارڈ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :