کرپشن ریفرنسز، عدالت نے آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:07

کرپشن ریفرنسز، عدالت نے آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) احتساب عدالت نے پولو گراؤنڈ سمیت تمام ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔ اسلام آباد میں سابق صدر زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ احتساب عدالت نے پولو گراؤنڈ سمیت تمام ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

آج ہونے والی سماعت میں اسلام آباد میں سابق صدر زرداری کے خلاف نیب عدالت میں کرپشن ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں آصف زرداری کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد نیب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کرپشن کے پانچ ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا سماعت کے بعد کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث آصف زرداری عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ سابق صدر کے خلاف کسی ریفرنس میں ٹھوس شواہد یا ثبوت موجود نہیں۔