مصر ، پابندی کے باوجود مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک ، متعدد زخمی

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:24

قاہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) مصر میں حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے باوجود قاہرہ میں مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے سرکاری ذرائع کے مطابق مصر میں نئے آئین اور فوجی حکومت کے خلاف اخوان المسلمون کا ملک گیر احتجاج ہفتہ کو بھی جاری رہا پولیس کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں دو مظاہرین جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تازہ جھڑپیں مصرکے شہر قاہرہ، اسکندریہ، سوئیز اور دیگر شہروں میں ہوئیں، زخمی ہونے والوں کو احتجاجی کیمپوں میں منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :