پنجاب بار کونسل کے رکن مہر قطب الدین طارق پر قاتلانہ حملہ کیخلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء کی ہڑتال

ہفتہ 18 جنوری 2014 15:28

ساہیوال /ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) پنجاب بار کونسل کے رکن مہر قطب الدین طارق پر قاتلانہ حملہ کیخلاف پنجاب بار کونسل کی کال پر ہفتہ کو پنجاب بھر میں وکلاء نے ہڑتال کردی جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ملتان کی جانب سے پنجاب بار کونسل کے رکن پر قاتلانہ حملے کیخلاف وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے اہم مقدمات کی سماعت نہ ہونے پر سائلین کو مایوس گھروں کو لوٹنا پڑا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کی جانب سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ بار کے صدر شیر زمان نے کی جس میں پنجاب بار کونسل کے رکن مہر قطب الدین طارق پر قاتلانہ حملے کیخلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے آئے روز وکلا پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں جبکہ پنجاب بار کونسل کے رکن قطب الدین طارق پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب بار کونسل کے رکن قطب الدین طارق پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :