مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے ،حریت رہنماء

ہفتہ 18 جنوری 2014 16:38

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے جنوبی ایشیا میں مستقل امن کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں دیر پا امن کے قیام کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہیکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں ظفر اکبر بٹ ، سید بشیر اندرابی اور سید سلیم گیلانی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دیر پا امن کے قیام کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کے بارے میں کئی قرار دادیں پاس کی ہیں جن میں کشمیریوں کو خود اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دیا گیا ہے۔ انہوں نے جدو جہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ حریت رہنماؤں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کو بامعنی اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے اس میں کشمیریوں کی حقیقی قیادت کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔