نیلم، خواجہ محمد اشرف نے (ن) لیگ کو خیر باد کہہ دیا،پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

ہفتہ 18 جنوری 2014 16:39

نیلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جنوری 2014ء) ینگ ویلفیئر آر گنائزیشن کے سابق صدر خواجہ محمد اشرف نے میاں عبد الوحید کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد اشرف نے کہا کہ میاں عبد الوحید ایک انسان شناس اور غریب پرور شخصیت کے مالک ہیں جنہوں نے نیلم کے عوام کا حق نمائندگی ادا کر دیا ہے وزیر تعلیم ہر دل عزیز لیڈر ہیں نیلم کے عوام کا مستقبل ان سے ہی وا بستہ ہے ۔

(جاری ہے)

رینج آفیسر حسن خان کی جانب سے عوام اور ملازمین کو ستانے اور نیلم و گالی دینے پر وزیر تعلیم اور وزیر جنگلات نے فوری طور پر نوٹس لیکر مجھ سمیت اہل دواریاں کے عوام کے دل جیت لئے ہیں عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :